تازہ ترین

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا، ایک تولہ سونا 5700 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 700 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی ہے۔

  3 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement