عالمی مارکیٹ : خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث مختلف عالمی بینچ مارکس پر تیل مہنگا ہو گیا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.11 فیصد اضافے کے بعد 114.4 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت 1.26 فیصد اضافے کے ساتھ 100.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں 3.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 114 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
Leave A Comment