تازہ ترین

ملک بھر میں بجلی کم طلب کے باوجود ملک بھر میں رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق مہنگےفیول اور درآمدی آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کم کی جارہی ہے،جس کے باعث رات کےوقت بجلی کی قلت پیدا ہوگئی ہے،فیول کاسٹ بڑھنے سے روکنے کیلئے مہنگے پلانٹ چلانے سے گریز کیا جارہا ہے۔ملک بھرمیں پیک آورز کےدوران بجلی کی طلب تقریباً 23 ہزار میگاواٹ رہتی ہے،تاہم مہنگے فیول کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم رکھنے کی پالیسی کے تحت رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

آئیسکو ترجمان کےمطابق ریجن میں بجلی کی موجودہ طلب 1850 میگاواٹ ہے،جبکہ نیشنل گرڈ سے 1492 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، جس کے باعث 358 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے،آئیسکو ریجن میں بھی ہر رات 2 سے 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement