تازہ ترین

آپریشنل وجوہات کے سبب آج بھی ملک بھر کی 61 پروازیں منسوخ اور 68 تاخیر کا شکار ہوگئیں، کراچی سے دبئی، جدہ، کویت، استنبول، مسقط کی 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی، بغداد، ابوظبی، دبئی، مشہد، جدہ کی 17 پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے جدہ، مدینہ، شارجہ کی پروازوں میں 21 گھنٹے تک تاخیر ہے۔اسلام آباد کراچی کے مابین 5 پروازوں میں 10 گھنٹے تک تاخیر ہے، لاہور کراچی کے درمیان 5 پروازوں میں 2 سے 11 گھنٹے  تک تاخیر ہے۔ لاہور سے جدہ کی پرواز کی روانگی میں 21 گھنٹے تاخیر ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement