سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا، آج فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 13 ہزار 700 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے ہو گیا۔10 گرام سونے کا بھاؤ 11 ہزار 746 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہو گیا۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
Leave A Comment