ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کا اعلان ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے اثرات،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.20 ڈالر، یعنی 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل ہے۔دونوں اہم عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور مسلسل پانچویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave A Comment