تازہ ترین

مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور عملی فروخت کے درمیان نمایاں فرق برقرار ہے۔ شہریوں کو متعدد سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر خریدنے پڑ رہے ہیں۔

مارکیٹ میں آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم یہ 80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ پیاز کا سرکاری نرخ 160 روپے کے مقابلے میں 190 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 200 روپے مقرر ہے لیکن بازار میں 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ اسی طرح لہسن کا سرکاری نرخ 265 روپے مقرر ہونے کے باوجود 390 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ادرک کی سرکاری قیمت 315 روپے کے مقابلے میں 400 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔بھنڈی کی سرکاری قیمت 181 روپے جبکہ بازار میں 200 روپے، کریلا 95 روپے کے مقابلے میں 130 روپے، ٹینڈے 190 روپے کے مقابلے میں 250 روپے اور اروی 66 روپے کے سرکاری نرخ کے بجائے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 260 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں 290 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں واضح فرق سامنے آیا ہے۔ آم چونسہ لیٹ کی سرکاری قیمت 310 روپے کے مقابلے میں 400 روپے، جبکہ آم انور رٹول 350 روپے کے سرکاری نرخ کے بجائے 430 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ آڑو کی سرکاری قیمت 250 روپے جبکہ بازار میں 300 روپے، سیب 280 روپے کے مقابلے میں 320 روپے فی کلو اور کیلا 150 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 200 روپے فی درجن فروخت کیا جا رہا ہے۔امرود کی سرکاری قیمت 180 روپے مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 290 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے جاری ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ان پر مؤثر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا، جس کے باعث انہیں سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر خریدنا پڑ رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement