عالمی منڈی :سونے کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں 7 فیصد اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل چار روزہ تیزی کے بعد منگل کو قدرے ٹھہراؤ آگیا، تاہم دورانِ کاروبار قیمت تقریباً 4,700 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جو مئی کے وسط کے بعد بلند ترین انٹرا ڈے سطح ہے۔ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی، جبکہ گزشتہ چار روز سے جاری مسلسل اضافے نے قیمتی دھات کی قیمت کو نمایاں طور پر اوپر پہنچا دیا ہے۔سونے کی قیمت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 7 فیصد بڑھ چکی ہے، جبکہ منگل کو بھی قیمتی دھات نے تقریباً ایک فیصد کی چھلانگ لگاتے ہوئے 4,700 ڈالر فی اونس کے قریب پہنچ کر سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔
Leave A Comment