تازہ ترین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 12 کروڑ ڈالر رہا۔جنوری میں درآمدات 5.3 ارب ڈالر اور برآمدات 2.7 ارب ڈالر رہیں جبکہ تجارتی خسارہ 2.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی درآمدات 36.6 ارب ڈالر رہیں اور برآمدات 18.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔بیرونی سرمایہ کاروں نے جنوری میں اسٹاک مارکیٹ سے 6.24 کروڑ ڈالر نکالے، سرکاری شعبے میں 19.9 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 18.4 ارب ڈالر رہا۔

 

Leave A Comment

Advertisement