پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی
پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی۔ ایل این جی بردار جہاز ’شاندونگ ریڈ ووڈ‘ قطر سے روانہ ہوکر پی جی پی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔یہ کھیپ طویل مدتی ایل این جی معاہدے کے تحت حاصل کی گئی ہے اور اس کی قیمت برینٹ کی قیمت کے 13.37 فیصد کے مساوی ہے۔پاکستان نے کھیپ کی محفوظ گزرگاہ کے لیے ایران سے رابطہ کیا، اس کے علاوہ بجلی شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے جب کہ ہرمز سے سپلائی بدستور اہم قرار دی جارہی ہے۔