تازہ ترین

اوکاڑہ میں غیر قانونی اور غیر محفوظ ایل پی جی شاپس کے خلاف  کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، مقدمات درج، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے تحصیل اوکاڑہ اور تحصیل رینالہ خورد میں غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

سول ڈیفنس آفیسرکی زیر نگرانی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سرپرائز چیکنگ کرتے ہوئے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کروا دیے ہیں۔ سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ عوام الناس کی جانی و مالی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گنجان آباد علاقوں اور بازاروں میں غیر قانونی و غیر محفوظ ایل پی جی ری فلنگ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور یہ بلاامتیاز کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Leave A Comment

Advertisement