لاہور : اوپن مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت جاری
اوپن مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں سرکاری نرخوں اور بازار کی قیمتوں کے درمیان فرق برقرار ہے، دکانداروں کی جانب سے متعدد اشیائے خورونوش سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔
سبزیوں میں میتھی سرکاری نرخ 100 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو، گھیا توری 114 کے بجائے 150 روپے، ٹماٹر 205 کے بجائے 300 روپے، لہسن چائنہ 440 کے بجائے 500 روپے اور ادرک 350 کے بجائے 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ آلو سرکاری نرخ 50 روپے کے بجائے 80 روپے، شملہ مرچ 220 کے بجائے 250 روپے جبکہ مٹر 330 کے بجائے 440 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔
پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخوں اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق دیکھا جا رہا ہے۔ پپیتا 280 روپے کے بجائے 350 روپے فی کلو، درجہ اول کیلا 155 کے بجائے 180 روپے فی درجن اور مسمی 165 کے بجائے 200 روپے فی درجن فروخت ہو رہی ہے۔قندھاری انار سرکاری نرخ 620 روپے کے بجائے 700 روپے، انگور 310 کے بجائے 400 روپے فی کلو جبکہ شکر قندی 90 کے بجائے 110 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
Leave A Comment