تازہ ترین

لاہور میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہو سکا، دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اڑا دی، سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر فروخت ہونے لگے۔  مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔ میتھی 100 روپے کے سرکاری نرخ کے بجائے 150 روپے کلو، گھیا توری 114 کی بجائے 150 روپے  ٹماٹر 300 روپے ۔ لہسن 440 روپے کے بجائے 500 روپے، ادرک 350 کی بجائے 400 روپے، آلو 50 کی بجائے 80 روپے,شملہ مرچ 250 روپے ۔ مٹر کی سرکاری قیمت 330 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 440 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پپیتا 350 روپے اور شکرقندی 90 کی بجائے 110 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ درجہ اول کا کیلا 155 روپے کے بجائے 180 روپے فی درجن، مسمی 165 کی بجائے 200 روپے درجن اور امرود 225 کی بجائے 300 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔قندھاری انار کی سرکاری قیمت 570 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 700 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح انگور 660 روپے کے بجائے 900 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement