پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، کاروباری ہفتے میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 7477 پوائنٹس کے اضافے سے 173886 پر بند ہوا۔اس ہفتے میں 100 انڈیکس 9614 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 176604 رہی جبکہ کم ترین سطح 166989 رہی۔حصص بازار میں اس ہفتے 4.28 ارب شیئرز کے سودے 142 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 520 ارب روپے کے اضافے سے 18909 ارب روپے ہو گئی۔
Leave A Comment