تازہ ترین

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 36 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔نیپرا کی جانب سے اس اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤثر ہو گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایندھن کی لاگت میں ہونے والے رد و بدل کی مد میں کی گئی اس مہنگائی کا اطلاق کراچی کے بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیے گئے اس اضافی چارجز کا اطلاق نومبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں کیا جائے گا، جس سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

Leave A Comment

Advertisement