تازہ ترین

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد  نے اپنے بیان میں  کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم  اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید ریلیف دینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

 

Leave A Comment

Advertisement