سستی بجلی کی ترسیل میں ناکامی؛ عوام بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور
نیشنل گرڈ کمپنی کی ترسیلی نظام میں مسلسل ناکامی نے پاکستان میں بجلی کے نرخوں کو ناقابل برداشت حد تک بڑھا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ اور جنوبی پاکستان میں پیدا ہونے والی سستی بجلی کے بڑے مراکز تک ترسیل میں رکاوٹیں ہیں۔ نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کا انفرا اسٹرکچر کمزور ہونے کے باعث مقامی سطح پر پیدا ہونے والی وافر بجلی کو قومی گرڈ میں شامل کر کے صارفین تک پہنچانا مشکل ہو چکا ہے۔اس تکنیکی تعطل کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کے لیے مجبورا مہنگی آر ایل این جی اور درآمدی کوئلے کا سہارا لیا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں تھر کے کوئلے، جوہری توانائی اور ونڈ پاور سے حاصل ہونے والی سستی بجلی کا بڑا حصہ ضائع ہو رہا ہے۔اس ناکامی کی وجہ سے توانائی کا بحران مزید گہرا ہو گیا ہے اور عوام بھاری قیمت کے عوض بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔
Leave A Comment