تازہ ترین

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کل 10 نومبر کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا ، مختلف علاقوں میں صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی، تفصیلات متعلقہ علاقوں کے صارفین کے لیے جاری کردی گئی ہیں۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر و کشادگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث ملتان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، وہاڑی اور خانیوال کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

متعلقہ علاقوں کے بجلی صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے پیش نظر اپنے ضروری امور اور متبادل انتظامات پہلے سے مکمل کرلیں۔

Leave A Comment

Advertisement