آئی ایم ایف پروگرام: پانچویں قسط کے حصول کے لئے تیاریاں شروع
پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کے تحت پانچویں قسط کے حصول کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کے جائزے کیلئے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، جس کے لئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزارتِ خزانہ نے مذاکرات کی تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں کو ڈیٹا اور رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے، متعلقہ وزارتیں آئی ایم ایف وفد کو اسٹرکچرل بینچ مارکس اور معاشی اصلاحات کے اہداف پر بریفنگ دیں گی۔
Leave A Comment