ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم کا طریقہ کار جاری کر دیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم کا طریقہ کار جاری کردیا،سالانہ 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والی ایک دکان کے مالکان فائدہ اٹھا سکیں گے۔جاری نوٹیفکیشن کےمطابق مجموعی ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس لینے کی تجویزہے،حکومت کو سکیم کی کامیابی سےسالانہ 50 ارب روپےسےزائد آمدن متوقع ہے،سکیم رضاکارانہ،دکاندار چاہیں تو عام انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع کراسکیں گے،کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس نقد جمع کرانا لازمی ہوگا،ایک سے زائد دکانوں کے مالکان سکیم سے مستفید نہیں ہوسکیں گے،ٹیئر ون ریٹیلرز،جیولرز اور پروفیشنل سروس دینے والے شامل نہیں ہوں گے۔
ایف بی آر نےمسودے پر 7 روز میں اعتراضات اور تجاویز طلب کرلیں،رجسٹریشن آئی آر آئی ایس پورٹل، موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس دفتر سے ہوسکے گی، مجوزہ سکیم کے تحت اہل دکانداروں کو "گرین پلیٹ" جاری کی جائے گی۔ ٹیکس معاملات کیلئے ایف بی آر افسران گرین پلیٹ دکان میں داخل نہیں ہوں گے، سکیم میں شامل چھوٹے دکانداروں کو پی او ایس مشین نہیں لگانا پڑے گی،سکیم سے فائدہ اٹھانے والے دکاندار ٹیکس آڈٹ سے بھی بچ جائیں گے۔ خالص منافع،دیگرذرائع آمدن اورادا کردہ مجموعی ٹیکس کی تفصیلات دینا ہوں گی،غیرمنقولہ پراپرٹی،بینک بیلنس،دستیاب کیش کی تفصیلات فارم میں درج کرنا لازمی قراردیاگیا، چھوٹے دکاندار کو دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی ایف بی آر سے شیئر کرنا ہوں گی۔
ایف بی آر نےچھوٹےتاجروں کی رجسٹریشن کیلئےایک صفحے کا آسان ٹیکس ریٹرن فارم بھی متعارف کروا دیا ہے،جس میں کاروبارکانام،پتہ،شناختی کارڈنمبر اورکاروبارکی نوعیت درج کرنا ہوگی،اشیاء کی سالانہ فروخت،خریداری اور کاروباری اخراجات بھی درج کرنا ہوں گے۔ غیرمعمولی کاروباری سرگرمی یا بھاری اثاثوں کی خریداری کی صورت میں آڈٹ ہوگا،ٹیکس ادائیگی سےبچنےکیلئےسکیم کے غلط استعمال یامعلومات چھپانے پرکارروائی ہوگی،اس مقصد کیلئے ایف بی آر تھرڈ پارٹی سے ملنے والی معلومات پر کارروائی کا مجاز قرار دیا گیا۔
Leave A Comment