حکومت نے مٹی کا تیل مہنگا کر دیا , پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار
حکومت نے مٹی کا تیل 70روپے73پیسےفی لیٹر مہنگا کر دیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 70روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ قیمت میں اضافے کااطلاق آج سےکیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہے۔