تازہ ترین

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے استفسار کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے پرامن رہیں گے، اس بات کی ضمانت کون دے گا؟ گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے یہ ہمیشہ پرتشدد احتجاج کرتے رہے ہیں۔سرکاری املاک پر حملے، توڑ پھوڑ کرنا، تشدد، ہراساں کرنا پی ٹی آئی کی تاریخ ہے، کبھی بھی ان کا احتجاج پرامن نہیں رہا۔اس بات کی ضمانت کون دے گا کہ پی ٹی آئی والے پرامن رہیں گے؟ اچھا ہوتا کہ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ کارکردگی میں مقابلہ کرتے۔ عدالتی حکم کے مطابق کوئی اکائی دوسری اکائی یا وفاق کے خلاف ایسی مارچ نہیں کرسکتا جو غیر قانونی ہو۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا کہ کوہاٹ میں واقعہ ہوا، امن و امان کی بنیادی ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور یہ جھتے لے کر احتجاج کےلیے نکلے ہیں۔میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہوتا تو ایک سیکنڈ ضائع کیے بغیر امن و امان پر اجلاس بلاتا، میں وزیراعلیٰ ہوتا تو آج کوہاٹ کے شہداء کے گھر جاتا، یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھتا۔

Leave A Comment

Advertisement