تازہ ترین

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران پاکستان نے لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور بحران خطرناک حد تک شدت اختیار کر چکا ہے۔اسرائیلی بمباری خصوصاً جنوبی لبنان اور گنجان آباد علاقوں میں شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔پاکستان نے لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور وحدت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

Leave A Comment

Advertisement