تازہ ترین

 شہر میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 258 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 470 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں، جبکہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔