عمران خان کی اسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ زیر حراست
عمران خان کی پمز اسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تحویل میں لے لیا گیا۔حیدر سعید کو داہگل ناکہ سے تحویل میں لیا گیا، حیدر سیعد کو پولیس وین کے ذریعے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔حیدر سعید گزشتہ شب پمز اسپتال کے باہر فوٹیج بناتا رہا، حیدر سعید نے بانی پی ٹی آئی کی پمز اسپتال سے واپسی کے وقت گاڑیوں کی فوٹیج بنائی تھی۔