رحیم یارخان : خاتون کی گلے میں پھندالگی نعش کاڈراپ سین
رحیم یارخان(أن لائن)خاتون کی گلے میں پھندالگی نعش کاڈراپ سین’دوسری شادی کرنے کی خواہش پر شوہرنے باپ کی مددسے بیوی کوگلادباکرقتل کرنے کے بعدنعش درخت سے لٹکادی’ قاتل شوہرباپ سمیت گرفتار’ غازی پورکے رہائشی محمداخترنے پولیس پکار پراپنی اطلاع میں بتایاتھاکہ اس کی بیوی فوزیہ نے گلے پھنداڈال کر درخت سے لٹک کرخودکشی کرلی ہے’ جس پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتولہ کی نعش کوتحویل میں لیکر موقع سے اہم شواہد تحویل میں لینے کے بعد واقعہ کومشکوک قراردیتے ہوئے فوری طورپر شوہرمحمداختراورسسر محمداسماعیل کوحراست میں لے لیاتھا
مقتولہ فوزیہ کے والد محمدرمٖضان نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس نے 8سال قبل اپنی بیٹی فوزیہ کی شادی غازی پورکے رہائشی محمداخترسے کی تھی جس کے تین بچے حیات ہیں’ محمداختر دوسری شادی کرنے کاخواہش مندتھا جس پر اس کی بیٹی فوزیہ رضامندنہ تھی’اسی رنجش پر گزشتہ روز محمداخترنے اس کی بیٹی فوزیہ سے جھگڑاکیا اورملزم باپ محمداسماعیل اوردوکس کی نامعلوم کی مددسے گلادباکرفوزیہ کوقتل کرنے کے بعدنعش درخت سے لٹکاکرخودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی’ پولیس نے مقتولہ فوزیہ کے والد رمضان کی مدعیت میں قاتل شوہر’سسرودیگرکے خلاف مقدمہ درج کرکے شوہراورسسر کو گر فتار کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔