سپارہ پڑھنے گئے 8 سالہ ابراہیم پر مبینہ تشدد، قاری گرفتار
لاہور میں واقع نواب ٹاؤن کے علاقے میں سپارہ پڑھنے آئے 8 سالہ بچے پر قاری کی جانب سے مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق 8 سالہ ابراہیم سپارہ پڑھنے کے لیے قاری کے پاس گیا تھا، جہاں قاری محمد اصغر نے مبینہ طور پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔بچہ روتا ہوا گھر واپس پہنچا، جہاں والدین نے اس کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے۔ واقعے پر بچے کے والد نے نواب ٹاؤن پولیس کو درخواست دی۔پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مبینہ طور پر تشدد کرنے والے قاری محمد اصغر کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔