لاہور: وردی میں بھیک مانگنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
وردی میں بھیک مانگنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شہری سے کھانے کے پیسے مانگے، ملزمان نے برکت مارکیٹ میں شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا۔
ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ پولیس فورس کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔