تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری)  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران چور گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا، جبکہ 5 اشتہاری مجرمان اور ایک عدالتی مفرور بھی پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کلوگرام سے زائد چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پسٹل اور 2 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی

Leave A Comment

Advertisement