لاہور : سی سی ڈی کی زیر حراست ملزم دوطرفہ فائرنگ میں مارا گیا
لاہور چوہنگ کے قریب سی سی ڈی اور زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ میں زیر حراست ملزم ہی مارا گیا ساتھی فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی ٹیم ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم عرفان کو سی سی ڈی ٹیم ریکوری کیلئے لیجا جا رہی تھی،چوہنگ کے قریب زیر حراست ملزم کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، دوطرفہ فائرنگ میں زیر حراست ملزم عرفان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا، زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ملزم عرفان جانبر نہ ہو سکا اور اس کی موت واقع ہوگئی،فائرنگ کرنے والے ملزم کے تمام ساتھی بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے،ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، ہلاک ہونے والے ملزم عرفان پر درجن سے زائد مقدمات درج تھے ،ہلاک ملزم قتل ڈکیتی، اقدام قتل سمیت سنگین واردتوں میں ملوث تھا۔