تازہ ترین

راوی روڈ پولیس نے نجی جوتوں کی دکان سے 3 لاکھ روپے نقدی چوری کرنے والے سابق ملازم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو کارروائی کے دوران گرفتار کرکے اس کے قبضے سے باقی ماندہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر راوی روڈ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم کاشف جاوید ماضی میں مذکورہ جوتوں کی دکان پر ملازمت کرتا تھا، تاہم وہ تقریباً تین سال قبل ملازمت چھوڑ چکا تھا۔ملزم بعد ازاں دو مرتبہ دوبارہ ملازمت حاصل کرنے کے بہانے دکان پر آیا اور ایک موقع پر مالک کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گیا۔ملزم چوری کی گئی رقم سے ہوٹلنگ کرتا رہا اور ایک موبائل فون بھی خریدا۔ ایس ایچ او راوی روڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے باقی ماندہ نقدی برآمد کر لی۔

 

Leave A Comment

Advertisement