کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے علی محمد گوٹھ اللہ والا چوک کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔متوفی کی شناخت 42 سالہ دانیا ولد اشرف مسیح کے نام سے کی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص نے بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے باعث دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔