تازہ ترین

ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ارسلان اور محمد خان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان قتل اور خاتون کے اغواء کے الگ الگ مقدمات میں مطلوب تھے جن کے نام آئی بی ایم ایس اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے خاتون کے اغواء کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ارسلان کو سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔ ملزم محمد ارسلان کے خلاف رواں سال ساہیوال میں خاتون کے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری کارروائی میں قتل کے مقدمے میں گزشتہ 6 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم محمد خان کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچنے پر ملتان ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف سال 2021 میں تھانہ تونسہ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق دونوں ملزمان پنجاب پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کے نام آئی بی ایم ایس اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔دونوں گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement