تازہ ترین

رحیم یار خان(أن لائن )شادی کی تقریب میں لڑکی کوتنگ کرنے پر دوفریقین میں تصادم‘ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق‘ تین افراد زخمی‘ جاں بحق ہونیوالے شخص کے ورثاء کا کے ایل پی روڈ بلاک کرکے احتجاج‘ ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ شیدانی شریف میں شادی کی تقریب کے دوران لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے پر دوفریقین میں تلخ کلامی ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے خونی تصادم کی شکل اختیارکرگئی۔ جھگڑے کے دوران ملزمان ملک فیض‘ فرحان‘ اظہر وغیرہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں موضع چانجنی کا رہائشی 30سالہ محمد عابد گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ 75سالہ رسول بخش‘ مظہر سمیت تین افرادزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

بعدازاں جاں بحق ہونیوالے شخص کے ورثاء نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کے ایل پی روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ روڈ بلاک اوراحتجاج کے باعث کے ایل پی روڈ پر دونوں اطراف ٹریفک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اورانصاف فراہم کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں پولیس حکام کی جانب سے جلدازجلدملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اورکے ایل پی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔

Leave A Comment

Advertisement