تازہ ترین

راولپنڈی و اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف آپریشن کے دوران 150 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق 3 روز میں 2 غیر قانونی کال سینٹرز سے 154 ملزمان گرفتار کیے گئے، راولپنڈی میں گھر کے اندر بنے کال سینٹر سے 10خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد میں کال سینٹر سے 143 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 43 خواتین شامل ہیں۔  ملزمان جنوبی ایشیائی ممالک کے شہریوں کو ٹرانس نیشنل فراڈ کا نشانہ بناتے تھے، ملزمان قرض کے نام پر ایپ انسٹال کرا کر موبائل ڈیٹا حاصل کرتے تھے۔  ملزمان تصاویر اور ویڈیوز ایڈٹ کرکے شہریوں کو بلیک میل کرتے تھے، گرفتار 37 ملزمان 3 سال سے لوگوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement