لاہور : 25 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی
ساندہ کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے، جو سیلون پر کام کرتا تھا تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے بے روزگار تھا۔ نوجوان مبینہ طور پر نشے کا بھی عادی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی جبکہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔