تازہ ترین

رحیم یار خان میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ خانپور کے موضع کامل لاڑ میں ہوا۔ مقابلے کے دوران جائے وقوع سے 4 ملزمان فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ملزمان بین الصوبائی گینگ کے کارندے تھے اور ڈکیتی و لوٹ مار کی 1 درجن سے زائد وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement