تازہ ترین

لاہور میں بس کنڈیکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کے واقعے پر کنڈیکٹر علی رضوان نے معافی مانگ لی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کنڈیکٹر کی معافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، ویڈیو بیان میں کنڈیکٹر علی کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ جو سلوک اس نے کیا وہ انتہائی غلط تھا۔میں اپنے سلوک پر شرمندہ ہوں اور پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں، اور توبہ کرتا ہوں آئندہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھوں گا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کنڈیکٹر کی جانب سے بس میں چڑھتی ہوئی خاتون کو دھکا دیا گیا تھا۔