تازہ ترین

کاہنہ کے علاقے میں شیر کے حملے سے نوجوان طلحہ کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتول کے ورثاء نے گرفتار دونوں ملزمان کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کردیا۔

لاہور: شیرنی کے حملے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=97294

ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کی سماعت کی، پولیس نے گرفتار ملزمان فیاض احمد اور نعمان حسن کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے تفتیش کے لیے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔دوران سماعت مقتول کے قانونی ورثاء بھی عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمان کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔ ورثاء نے اپنا بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرایا۔ سرکاری وکیل نے راضی نامے کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے سنگین جرم کیا ہے، اس لیے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل کرنے کا حکم دیا، تاہم 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

Leave A Comment

Advertisement