تازہ ترین

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش لبریشن آرمی (ایس ایل اے) کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مدد علی عرف علی اور جنید علی عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے کمانڈر دریا خان سے رابطے میں تھے اور اس کی ہدایت پر کراچی پہنچے تھے۔ملزمان سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔انہوں نے پولیس اور رینجرز کی اہم عمارتوں اور دفاتر کی ریکی بھی مکمل کر رکھی تھی، جبکہ دیگر اہم سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم ایس ایل اے نے گرفتار ملزمان کو عسکری تربیت دینے کے علاوہ دھماکا خیز مواد بھی فراہم کیا تھا۔سی ٹی ڈی نے گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی آپریشنز تھانے میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement