تازہ ترین

کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ڈی اے سوسائٹی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ مقابلے کے دوران راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت سریش کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے راہگیر کی شناخت سجاد کے نام سے کی گئی۔پولیس نے راہگیر اور گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس زخمی ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔ 

Leave A Comment

Advertisement