تازہ ترین

سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔واقعہ دو روز قبل مین بلیوارڈ برکت مارکیٹ کے سامنے پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزمان ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف سمت سے آ رہے تھے۔ جب گاڑی موٹر سائیکل کے قریب سے گزری تو ملزمان مشتعل ہو گئے اور ہیلمٹ اور پتھروں سے گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور اسے نقصان پہنچا۔گرفتار ملزمان میں دانیال، جلال اور سلطان شامل ہیں، جنہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement