تازہ ترین

ترکیہ سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں گرفتار کیے جانے والے 10 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔  تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ان افراد کے ترکیہ جانے کا کوئی قانونی سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ متاثرہ افراد نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے لیے مختلف ایجنٹوں کو 2 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک ادا کیے۔ہ تمام افراد تفتان بارڈر کے راستے غیر قانونی طریقے سے ترکیہ پہنچے تھے، جہاں ترک حکام نے انہیں مختلف اوقات میں گرفتار کرنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ انہیں بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ایجنٹوں اور ان کے نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement