اسلام آباد :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے اور پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 مئی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کم کر دیے ہیں۔
Leave A Comment