پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جارہا ہے؟
حکومت نے پیٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 5 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین پر او ایم سیز اور پیٹرول پمپ اونرز کا ردعمل آیا تھا۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز کا کہنا تھا کہ حکومت کی مجوزہ پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں، حکومتی فیصلے سے آئل ٹینکرز، ترسیل اور قیمتوں کا نظام متاثر ہو گا او ایم سیز کیساتھ ریٹ طے کرنے سےقبل اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیا جائے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے کہا تھا کہ روزانہ قیمتوں کا نظام فیول ریٹیل سیکٹر کے کاروباری ماڈل میں بڑی تبدیلی ہے حکومت نے فیصلے سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مؤثر مشاورت نہیں کی، بیشتر او ایم سیز یومیہ قیمتوں کے نظام پر فوری عملدرآمد کے لیے تیار نہیں۔
آئل کمپنیز کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے اسٹاک ویلیوایشن، انوینٹری مینجمنٹ اور کیش فلو کے مسائل بڑھ سکتے ہیں، ڈیلرز کے مارجن، قیمتوں اور ریگولیٹری نظم وضبط پر بھی چیلنجز کا سامنا ہو گا، حکومتی فیصلے سے مارکیٹ میں بے یقینی اور صارفین میں الجھن پیداہو سکتی ہے۔