یومِ تکبیر پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے: صدرِ مملکت
صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے۔یومِ تکبیر 2026ء کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء نے پاکستان کو اسٹریٹیجک خودمختاری عطا کی۔ پاکستان نے ایٹمی پروگرام قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت شروع کیا تھا اور قوم اپنے سائنسدانوں اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔عالمی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود پاکستان نے قومی مفاد کا تحفظ کیا۔پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، جدید جنگوں میں سائبر وار فیئر، اے آئی اور ڈرونز اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان ایک ذمے دار اور امن پسند ایٹمی ریاست ہے اور پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Leave A Comment