صدر اور وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اطاعت الہٰی، صبر، وفا، اخلاص اور ایثار کا درس دیتی ہے۔ نفرت اور تقسیم کے بجائے محبت، برداشت اور مکالمے کو فروغ دیں، مایوسی کے اندھیروں کو خدمت، علم، محنت اور اتحاد کی روشنی سے شکست دی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قربانی کا جذبہ انسانیت، ایثار اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جان قربان کرنے والے شہدا قومی فخر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عید پر غریبوں، مستحقوں اور نادار افراد کا خاص خیال رکھیں۔