ایشین گیمز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی
ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 177 رنز بنائے ،عائشہ ظفر 71 اور شوال ذوالفقار نے 54 رنز سکور کیے۔ جس کے بعد سری لنکا ویمن نے دو وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔سری لنکا ویمن کی کپتان چماری اتا پتونے 83 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ہسینی پریرا نے 42 رنز بنائے۔پاکستان کی فاطمہ ثناء اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی