لاہور آلودگی کی لپیٹ میں، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
لاہور مسلسل فضائی آلودگی کے نرغے میں ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی سطح 362 تک پہنچ گئی، جس کے باعث لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا۔مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال کے مطابق اقبال ٹاؤن میں سب سے زیادہ اے کیو آئی لیول 722 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برکی روڈ پر 455، ماڈل ٹاؤن میں 362، بیدیاں روڈ پر 264 اور ڈی ایچ اے فیز 5 میں اے کیو آئی لیول 282 ریکارڈ کیا گیا۔