تازہ ترین

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کراچی نے بھرتی کے دوران جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی اے کی جاری بھرتی کے عمل کے دوران رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں ایک شخص کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر بھرتی کے لیے آنے والے امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومت سندھ کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری ہے اور عبداللہ گوٹھ کراچی میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان بھی چلاتا ہے، جہاں وہ مبینہ طور پر امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فراہم کرنے میں ملوث تھا۔گرفتار ملزم  کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement